’فردوس جمال کو نہیں جانتی‘ اداکارہ ماہرہ خان

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اداکار فردوس جمال کو نہیں جانتیں۔

ماہرہ خان نے کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں 17ویں اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں بات کرتے ہوئے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ماہرہ خان بوڑھی عورت، ہمایوں سعید ڈاکو ہیں‘ فردوس جمال کی تنقید

 عالمی اردو کانفرنس ادبی میلے میں وسیم بادامی نے ماہرہ خان  سے ریپڈ فائر سوالات کیے جس میں میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ فردوس جمال کے بارے میں کیا کہیں گی تو ماہرہ نے محتاط انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں لیکن میزبان کے اصرار پر انہوں نے کہا کہ وہ بہت تجربہ کار اداکار ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے شکوہ کیا کہ لوگ ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ ہر بار شاہ رخ خان پر بات کرتی ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے لوگ سوال کرتے ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی ان سے شاہ رخ خان سے متعلق سوال نہ کرے۔

شاپنگ کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئےماہرہ خان نے کہا کہ ایک دو بار وہ لاہور اور کراچی کے بازاروں میں برقع پہن کر گئی ہیں لیکن لوگ انہیں آواز سے پہچان لیتے ہیں اور پوچھتے ہیں آپ ماہرہ خان ہیں اس طرح بازار جانے کا پلان فیل ہو جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس جمال کا متنازع بیان، ہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فردوس جمال نے سُپر اسٹار ماہرہ خان کو ’بوڑھی عورت‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اُنہیں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے۔ میزبان نے اداکار سے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کو ماہرہ خان خوبصورت نظر آتی ہیں، جس پر فردوس جمال نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو کیا وہ بھی اُن کی طرح پاگل بن جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا