فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل، اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کیوں کی؟

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے مقدمے کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں، ان کے معدے میں تکلیف ہے اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس، آئینی بینچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت جاری کردی

آئینی بینچ نے زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی لطیف کھوسہ کی استدعا بھی مسترد کردی۔ لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جیلوں میں کم از کم ملاقات تو ہوسکتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یقین دہانی کروا چکے ہیں، مقدمہ سن رہے ہیں فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا