وزیراعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری، وزیرِخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp