آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق چارج شیٹ چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہُوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔
فیض حمید کو چارج شیٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیا جا رہا ہے۔ وکیل میاں داؤد لکھتے ہیں کہ اب عمران خان کا ملٹری ٹرائل بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
عمران گولڈسمتھ کا ملٹری ٹرائل جلد شروع ہونے کا امکان
۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف 9مئی سمیت متعدد سنگین الزامات پر ISPR کی پریس ریلیز جاری12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی… pic.twitter.com/NCN2spArGB
— Mian Dawood (@miandawoodadv) December 10, 2024
احمد منصور لکھتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سنگین ترین الزامات کے ساتھ چارج شیٹ کیا گیا ہے ان جرائم پر سزائے موت تک ہو سکتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو سنگین ترین الزامات کے ساتھ چارج شیٹ کر دیا گیا۔۔۔ان جرائم پر سزائے موت تک ہو سکتی ہے۔۔۔https://t.co/Jbs0nOtKIV
— Ahmed Mansoor (@AhmedMansorReal) December 10, 2024
پرویز سندھیلا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تجزیہ کار علی رضا شاف کہتے ہیں کہ فیض حمید 9 مئی پر بھی ریڈار میں آگئے ہیں، سب جانتے ہیں ریاست 9 مئی میں عمران خان کو ماسٹر مائنڈ مانتی ہے۔ ان کا کہنا تھا، اصل خبر یہ ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر عمران خان کا معاملہ بھی ملٹری کورٹ میں جاسکتا ہے اسی لیے پی ٹی آئی مسلسل احتجاج کی کال دے رہی تھی۔
فیض حمید نومئی پر بھی ریڈار میں آگئے ہیں،سب جانتے ہیں ریاست نومئی میں عمران خان کو ماسٹر مائنڈ مانتی ہے،اصل خبر یہ ہے کہ نومئی کے معاملے پر عمران خان کا معاملہ بھی ملٹری کورٹ میں جاسکتا ہے،اسی لئے پی ٹی آئی مسلسل احتجاج کی کال دے رہی تھی، علی رضا شاف@AliRazaShaaf pic.twitter.com/HrGi4UWH8S
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) December 10, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ فیض حمید کو آج باقاعدہ چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کا سارا ہنگامہ فیض حمید کو بچانے کے لیے تھا اب ان کے بیان آ رہے ہیں کہ چاہے انسان ہو یا فرشتے مذاکرات کے لیے تیارہیں۔
فیض حمید کو آج باقاعدہ چارج شیٹ کر دیا گیا۔نیازی کا سارا ہنگامہ اس کو بچانے کیکئے تھا۔اب اسی کئے بیان ا رہے کہ چاہے انسان ہو یا فرشتے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ pic.twitter.com/iUJana49QQ
— اللہ دتہ شاہ (@Ragrey_shah) December 10, 2024
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کا اصل برا وقت تو اب شروع ہوا ہے۔
عمران خان اصل برا وقت تو اب شروع ہوا ہے۔۔فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کر دیا گیا ، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع pic.twitter.com/IDFEFIphKR
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) December 10, 2024