حیدرآباد میں پیپلز پارٹی 800 سے زائد نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

پیر 16 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی مجموعی طورپر840 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔

حیدرآباد ڈویژن میں آزاد امیدوار 65 نشستیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ تحریک انصاف84، جماعت اسلامی40 اور جی ڈی اے11نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

اس کے علاوہ حیدر آباد میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے 8 اور جے یو آئی (ف) کے 6 امیدوار میدان مار چکے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات: کراچی اور حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کو برتری، پی ٹی آئی کو دھچکا

ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری میں پیپلزپارٹی کے 8 ضلع ممبر اور 6 چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، بدین میں پیپلزپارٹی کے 21 ضلع ممبر اور 15چیئرمین منتخب ہوئے جب کہ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پیپلزپارٹی کے 16ضلع ممبر اور 18چیئرمین منتخب ہوئے۔

دادو میں پی ٹی آئی کے 2 ضلع ممبر اور ایک چیئرمین منتخب ہوا، جامشورو میں پیپلزپارٹی کے 9 ضلع ممبر اور 12 چیئرمین جیت گئے۔

سجاول میں پیپلزپارٹی کے 35ضلع ممبر،32چیئرمین منتخب ہوئے جب کہ ضلع ممبراور چیئرمین کی نشست پر4آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کے15ضلع ممبر اور 8 چیئرمین جیت گئے جب کہ ٹنڈو محمد خان میں پیپلزپارٹی کے17ضلع ممبر اور 17چیئرمین منتخب ہوئے۔

ٹھٹھہ میں پیپلزپارٹی کے 34 ضلع ممبر اور 32چیئرمین جیت گئے جب کہ ضلع ممبر اور چیئرمین کی نشست پر 4 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا