گاڑی کا ٹوکن ٹیکس نہ جمع کروانے پر یکم جنوری سے کیا کارروائی کی جائے گی؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کا من پسند رجسٹریشن نمبر پنجاب میں کتنا مہنگا ؟

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخی کا عمل یکم جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔

بحالی کس طرح ہوگی؟

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور رجسٹریشن کی بحالی پر200 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: سندھ کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکیں گے

گاڑیوں کے مالکان کو رجسٹریشن کی منسوخی سے بچنے اور ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی

واضح رہے کہ نادہندگان کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ محض جرمانے لاگو کرنا اس مسئلے پر قابو پانے میں مؤثر ثابت نہیں ہورہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا