حکومت سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، صرف دعا سلام ہوئی، شیرافضل مروت

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ ابھی کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں شروع ہوئے، 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے کیونکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیرافضل مروت سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات کہاں تک پہنچے، کیا کہیں گے آپ؟ جواب میں شیرافضل مروت نے کہا ’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن ابھی پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات شروع نہیں ہوئے، صرف دعا سلام ہوئی ہے۔‘

شیرافضل مروت نے کہا کہ اگر بات چیت شروع ہوجاتی ہے تو یہ ملک کے لیے بھی اچھا ہوگا اور سیاست کے لیے بھی اچھا ہوگا، اس وقت ملک میں انتشار پھیلا ہوا ہے، لوگوں کے اندرغیر یقینی پھیلی ہوئی ہے، تو ایسے میں مذاکرات نیک شگون ہونگے اور یہ ملک کے لیے بہتر بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بشریٰ بی بی کی بہن اور ترجمان کے بیانات کا نوٹس لیں، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ 15دسمبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے، حالات جوں کے توں رہے تو سول نافرنی سے متعلق عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔

ان کا تھا بانی اس وقت پی ٹی آئی کارکنوں کےگھروں میں ماتم ہے، ایسی صورتحال میں مذاکرات کا شوشا چھوڑنا مناسب نہیں، مذاکرات کی باتیں کرنے سے کارکنوں کو مایوسی ہوگی۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ابھی تک مذاکرات کا نہیں کہا بلکہ صرف مذاکرات کمیٹی بنائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل