کیا پاکستان میں پے پال لانچ ہونے والا ہے؟

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے جمعے کو فنانس ڈویژن میں آئی ٹی ایکسپورٹ ترسیلات پر وزیراعظم کی کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں آئی ٹی برآمدی ترسیلات زر کے بہاؤ کو بڑھانے کے طریقے تلاش کیے گئے جو کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

شرکا نے آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کے لیے بین الاقوامی ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے استفادے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز کو درپیش رقم منتقلی کے مسائل، کیا پے پال سے معاہدہ سود مند ثابت ہوگا؟

اجلاس میں پے پال جیسے عالمی ادائیگی کے گیٹ ویز تک رسائی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئی ٹی پروفیشنلز اور فری لانسرز کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے گھر بیٹھے اسی طرح کے ادائیگی کے حل تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیے: پے پال کو بھول جائیں، اب ’سدا پے‘ کو صدا لگائیں،پاکستان میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری

شرکا نے آسان طریقہ کار، فری لانسرز کے لیے مستقل ٹیکس چھوٹ، اور ریموٹ ورکرز کی درجہ بندی اور چھوٹی آئی ٹی فرموں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ آئی ٹی کاروباروں کے لیے اپنی کمائی کو ملک میں واپس بھیجنے کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ’پیچیدہ‘ لیکن کینیڈا خوش ہوگا، صدر ٹرمپ

نوبیل امن انعام 2025: ٹرمپ کے امکانات معدوم، مگر کون ہوگا فاتح؟

شکاگو میں ٹیکساس نیشنل گارڈ کی تعیناتی، امریکی ریاستوں اور وفاق میں تناؤ بڑھ گیا

دمشق میں شامی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان مکمل جنگ بندی کا اعلان

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب