ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور فتح، جھوٹا الزام عائد کرنیوالے چینل پر 15 ملین ڈالر ہرجانہ

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ جس کے بعد چینل ٹرمپ کو 15 ملین ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سالہ مدت کے بعد دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوز چینل اے بی سی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ اینکر جارج اسٹیفانوپولس کے منفی تبصروں کے بعد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہ 2024 کی بہترین شخصیت قرار دے دیا

اینکر جارج اسٹیفانوپولس نے امریکی نمائندہ نینسی میس سے ہوئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ریپ‘ کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

اب جب کہ ادارہ ٹرمپ پر عائد الزام ثابت نہیں کر سکا تو اس کے ہرجانے کے طور پر وہ ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں 15 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا پابند کیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 15 ملین ڈالر کی خطیر رقم کی بطور ہرجانہ بھرنے کے علاوہ مذکورہ  اے بی سی نیوز بطور ادارہ اور اینکر اور اسٹیفانوپولوس اپنی اس دروغ گوئی پر سرعام معافی مانگنے کے پابند بھی ہوں گے۔

اس کے علاوہ براڈکاسٹر کیس فیس کی مدد میں بھی ایک ملین ڈالر اضافی بھرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟