’ان سے یہ نہیں پوچھا کہ گولی کیوں چلائی؟‘، محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر صارفین کے تبصرے

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعلیٰ آفس پشاور میں ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔

محمد عثمان بٹ نے لکھا کہ علی مین گنڈاپور میڈیا اور سوشل میڈیا پر بار بار سوال کرتے تھے کہ گولی کیوں چلائی؟ کیا محسن نقوی سے براہ راست یہ سوال کرنے کی جسارت کی گئی؟

ارم نامی صارف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کیا کہ  کدھر گئیں آپ کی دھمکیاں اور ڈراوے کہ میں یہ کر دوں گا وہ کر دوں گا۔

ایک صارف نے علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، انہوں نے محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ علی امین گنڈا پور محسن نقوی کے خلاف سانحہ ڈی جوک میں شہید ہونے والوں کی ایف آئی آر لکھوا رہےہیں۔

راجہ عدنان لکھتے ہیں کہ یہ شخص ہمیں یاد ہے اور ان کے الفاظ بھی یاد ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ گولی کیوں چلائی؟

ایک ایکس صارف نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ نے محسن نقوی سے یہ نہیں پوچھا کہ گولی کیوں چلائی؟

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں امن کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا