ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑیں:پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل، نیا شیڈول جاری

جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 21 دسمبر ہفتہ سے 5 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔

دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہوں گی اور اسکول 13 جنوری 2025 کو کھلیں گے۔

آزاد کشمیر میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن (پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر ) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے محکمہ ایلیمنٹر کی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام جملہ سرکاری تعلیمی ادارہ جات کے علاوہ آزاد کشمیر میں قائم پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات میں بذیل شیڈول کے مطابق سرمائی تعطیلات کی منظوری صادر فرمائی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرمائی تعلیمی ادارہ جات میں مورخہ 23 دسمبر 2024 تا 23 فروری 2025  تک 63 ایام کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ گرمائی تعلیمی ادارہ جات میں مورخہ 23 دسمبر 2024 تا کم جنوری 2025 تک 10 روز کے لیے تعلیمی ادارہ جات بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 مزید پڑھیں: اسکولوں میں موسم سرما کی 22 چھٹیوں کا اعلان

سندھ میں تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، اس دوران سرکاری اور نجی دونوں اسکول بند رہیں گے۔

بلوچستان میں سردی کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں 16 دسمبر سے بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

سرد درجہ حرارت والے علاقوں میں اسکول 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے نسبتاً گرم علاقوں میں یکم جنوری سے 10 جنوری تک 10 دن کا وقفہ ہوگا۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp