آؤٹ ہونے پر غصہ، جنوبی افریقہ کے بیٹر ہنرچ کلاسن پر جرمانہ عائد

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جنوبی افریقہ کے بیٹر ہنرچ کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 97 رنز پر آؤٹ ہونے پر ہنرچ کلاسن غصے میں آگئے تھے اور وکٹ کو لات مار دی تھی۔

اس موقع پر محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایمپائرز نے آؤٹ ہونے پر وکٹ کو لات مارنے پر جنوبی افریقہ کے بیٹر کے خلاف ایکشن لیا اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنا دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی نے پاکستانی ٹیم اور محمد رضوان کو اہم اعزاز دلوا دیے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟