پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، مختلف مقامات پر موٹرویز بند

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سے بابو صابو تک بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سردی کی جاری لہر میں کمی کا امکان، محمکہ موسمیات

ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 4 کو بھی شورکوٹ سے گوجرہ تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق، خیبرپختونخوا میں موٹروے ایم 1 کو صوابی سے پشاور تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp