تنہائی کے شکار نوجوانوں کو ماہانہ 500 ڈالر دینے کا اعلان

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی حکومت نے تنہائی کے شکار نوجوانوں کو فعال زندگی گزارنے اور معاشرے میں دوبارہ واپس لانے کے لیے ماہانہ الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت صنفی مساوات اور خاندان نے اعلان کیا ہے کہ تنہائی کے شکار نوجوانوں کی نفسیاتی اور جذبات استحکام میں مدد کے لیے انہیں ماہانی 6 لاکھ 50 ہزار کورین وون یعنی قریباً 500 ڈالر کا رہائشی الاؤنس دیا جائے گا۔

کوریا انسٹی ٹیوٹ برائے صحت اور سماجی امور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 19 سے 39 سال کی عمر کے قریباً 3.1 فیصد نوجوان تنہائی کا شکار ہیں۔ معاشرتی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں اور انہیں زندگی گزارنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تنہائی کے شکار نوجوان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں مالی مشکلات، ذہنی بیماری، خاندانی مسائل اور صحت کے حوالے سے چیلنجز در پیش ہیں۔

نوجوانوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا مقصد تنہائی کا شکار افراد بالخصوص نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی کو بحال کرتے ہوئے معاشرے میں دوبارہ شامل ہوں۔

تنہائی کے شکار نوجوانوں کا رجحان جنوبی کوریا کے لیے منفرد نہیں ہے۔ حالیہ حکومتی سروے کے مطابق جاپان میں بھی قریباً 15 لاکھ نوجوان تنہائی کا شکار ہیں جنہیں ہیکیکو موری (hikikomori) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کچھ صرف گھر کے لیے سبزی وغیرہ خریدنے یا کبھی کبھار سرگرمیوں کے لیے باہر جاتے ہیں۔ جب کہ دوسرے اپنے سونے کے کمرے سے ہی نہیں نکلتے۔ جاپان میں گزشتہ دہائی سے اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟