سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے آئندہ برس 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 17 عام تعطیلات جبکہ 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال میں سب سے پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی جبکہ 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ 28 مئی کو یوم تکبیر پر بھی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 30،31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 7 سے 9 جون تک 3 چھٹیاں ہوں گی، جبکہ 5 اور 6 جولائی کو عاشورہ محرم کی تعطیلات ہوں گی۔

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر 14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس کے علاوہ 5 یا 6 ستمبر کو عید میلادالنبیؐ کی عام تعطیل ہوگی، جبکہ یوم اقبال کے موقع پر بھی 9 نومبر کو چھٹی ہوگی۔

2025 میں یوم قائداعظم، کرسمس کی تعطیل ہوگی، جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کو چھٹی ملے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ برس کے کیلنڈر میں اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، تاہم چاند کی رویت کے حساب سے الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئندہ برس یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں صرف ایک آپشنل چھٹی ملے گی، جبکہ غیرمسلم حکومتی ملازمین 3 چھٹیاں کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت