آزاد کشمیر: گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع نیلم ویلی آزاد کشمیر میں نگدر کناری کے مقام پر گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی

نگدر کناری کے قریب کار حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 4 افراد کی لاشیں دریائے نیلم سے ریکور کرلی گئی ہیں۔ جن کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جارہا ہے، گاڑی نکالنے کے لیے ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

نگدر کناری کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کرولا زیر نمبریLE 2253  ہے۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے نام درج ذیل ہیں:

1۔ صابر ولد محمد یوسف ڈرائیور بعمر 35 سال

2۔ افضال ولد نثار  بعمر 22 سال

3۔ شیراز ولد حیدر زمان بعمر 30 سال

4۔ محمد اجمل ولد سلیمان بعمر 30 اقوام تنولی ساکنان مانسہرہ

حادثے میں نقاش ولد اورنگزیب ساکنہ مانسہرہ زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے خالی ہے۔  بتایا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی ہوانے والا نقاش دولہا ہے، اور گاڑی بارات کا حصہ تھی۔

لاشیں اٹھمقام اسپتال پہنچادی گئی ہیں۔ بارات مانسہرہ سے چانگن جا رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp