آذربائیجان کا چیچنیا جانے والا مسافر طیارہ تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

بدھ 25 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

باکو سے چیچنیا کے لیے پرواز بھرنے والا آذربائیجانی مسافر بردار طیارہ پرندے سے ٹکرا کر قازقستان میں گر کر تباہ  ہوگیا، 67 مسافروں میں متعدد کی ہلاکتوں کا خدشہ۔

یہ بھی پڑھیں:2020طیارہ حادثہ کیس، سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے لیے پرواز بھرنے والا مسافر بردار طیارہ قازقستان کے شہر اقتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 67 مسافر سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے سے قبل آذربائیجانی طیارے نے قازقستان میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی، اور حادثے سے قبل طیارے نے مبینہ طور پر کئی بار ہوائی اڈے کا چکر لگایا تھا۔

جہاز کی تباہی کی ایک غیر مصدقہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ  تیزی سے نیچے اتر رہا تھا، پھر سمندر کے کنارے سے ٹکرایا، جس کے بعد  آگ اور دھویں کے بڑے مرغولے میں تبدیل ہوگیا۔ ویڈیو میں خون آلود اور زخمی مسافروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جب طیارہ حادثہ میں بچ جانے والوں کو اپنے ساتھیوں کا گوشت کھانا پڑا

طیارے حادثے میں زخمی ہونے والے 32 مسافروں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے باعث اس میں آگ لگ گئی تھی، جس پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp