پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگ میں 211 رنز بناسکی اور آؤٹ ہوگئی۔ جبکہ جنوبی افریقہ نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3کھلاڑیوں کے نقصان پر 82اسکور بنا لیے تھے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کوپہلا جھٹکا اس وقت لگا جب تیسرے ہی اوور میں اوپنر ٹونی زورزی محض 2 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ساتویں اوور میں ریان رکلٹن بھی 8 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔ ٹرسٹن اسٹبز نے 8 رنز بنائے۔ ایڈن مرکرم 47 رنز اور کپتان ٹیمبا باووما 4 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کی طرف کامران غلام کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ کامران غلام واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستانی ٹیم 57 اعشاریہ 3 اوورز کھیل سکی۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود 17، صائم ایوب 14 ، سعود شکیل 14 رنز، بابر اعظم صرف 4 رنز، کامران غلام 54 ، محمد رضوان 27 اور عامر جمال 26 ، سلمان آغا 18، خرم شہزاد 11 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ نسیم شاہ کوئی اسکور نہ بنا سکے اور آؤٹ ہوگئے۔ محمد عباس 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈین پیٹرسن نے 5 جبکہ کوربن بوش نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
South Africa win the toss and opt to field first 🏏#SAvPAK pic.twitter.com/wlIljMsMfy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2024
میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود ٹیسٹ میچ اسٹریٹجی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا، پچ کی کنڈیشن فاسٹ بولرز اور بیٹرز کے لیے موزوں ہے۔
یاد رہے کہ افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر محمد عباس کو اگست 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس
جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، ٹونی زی زورزی، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریننے (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کگیسو ربادا، دین پیٹرسن، کوربن بوش