چاند کا بے ضرر ٹکڑا زمین سے دور کیوں جا رہا ہے؟

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمین کے افق پر 2 ماہ قبل نمودار ہونے والا چمکتا ہوا اسٹیرائڈ یا شہابیہ، اگرچہ چاند تو نہیں ہے لیکن ہمارے چاند کا ٹکڑا ضرور ہے۔ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ چاند سے الگ ہونے والی چٹان ہے۔ لیکن، اب چاند کا یہ بے ضرر ٹکڑا سورج کی کشش ثقل کے باعث زمین سے دور جا رہا ہے

سائنس دانوں کے مطابق یہ چٹان اس وقت چاند سے ممکنہ طور پر الگ ہو گئی تھی جب ایک شہابیہ اس زور سے چاند سے ٹکڑایا تھا کہ وہاں ایک گڑھا بن گیا اور ایک چٹان اس جگہ سے الگ ہو کر خلا میں چلی گئی۔

مزید پڑھیں: چین چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں کہاں استعمال کرنا چاہتا ہے؟

لیکن، اب چاند کا یہ بے ضرر ٹکڑا سورج کی کشش ثقل کے باعث زمین سے دور جا رہا ہے۔ تاہم، اگلے سال جنوری میں یہ پھر زمین کے قریب آئے گا اور اس وقت اس کا زمین سے فاصلہ 11 لاکھ میل ہوگا۔

امریکا کا خلائی تحقیقی ادارہ ناسا جنوری میں اس 33 فٹ کی چٹانی شے کو زمین کے قریب آنے پر ریڈار اینٹینا کی مدد سے جاننے کی کوشش کرے گا۔ تکنیکی طور پر یہ شے چاند نہیں لیکن اس کے باوجود ادارے کے لیے یہ بہت دلچسپ شے ہے۔

مزید پڑھیں: کرد فوٹو گرافرکا کمال، انٹرنیٹ پر تہلکا، چاند کے ایسے مناظر جو کبھی نہ دیکھے ہوں گے

چھوٹے سے چاند کے نام سے پکارا جانے والا یہ آبجیکٹ زمین کی کشش ثقل اور مدار میں مکمل طور پر نہیں آیا اور ابھی زمین سے 20 لاکھ میل دور ہے۔ فلکی طبیعیات کے ماہرین نے چاند سے الگ ہو جانے والے اس چٹانی ٹکڑے کو دریافت کیا تھا۔ یہ ٹکڑا اگلے سال جنوری کے بعد زمین سے بہت دور شمسی نظام میں داخل ہوگا اور پھر 30 برس بعد 2055 میں دوبارہ زمین کے قریب آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل