پاکستان کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی لہر اپنی شدت کے ساتھ برقرار ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر برفباری جب کہ ملک میں کہیں بارش ہے تو کہیں دھند کا راج۔
یہ بھی پڑھیں:ہنزہ: موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرات
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب مظفرآباد اور وادی نیلم کے علاقوں جاگران، گریس میں ہلکی برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
دوسری آزاد کشمیر ہی میں ضلع باغ کے نواح میں لسڈنہ، سدھن گلی، گںگا چوٹی پر بھی برفباری ہوئی، مکڑا، گنجا پہاڑ نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
ادہر پنجاب کے میدانی علاقوں متعدد مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ہے، جب ب کہ بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود تو کہیں دھند کے ڈیرے ہیں۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث مختلف موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں موسمیاتی تبدیلی پر کیا دلائل دیے؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، مری اور گلیات میں موسم شدید سرد، مطلع ابر آلود رہے گا، پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور بھی دھند چھانے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں اسکردو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ،جبکہ گلگت اور لیہہ میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کو درپیش چیلنجز
کوئٹہ، زیارت، ہنزہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، پشاور میں درجہ حرارت ایک، اسلام آباد 3، لاہور 7، کراچی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور اور گرد ونواح میں دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ بند ہے، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان بھی دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو حد نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا۔