پی سی بی نے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا۔
شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر کو بھی پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں انہیں امور سونپے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ طور پر شعیب اختر سے رابطہ کر کے ان کی رضامندی بھی حاصل کی گئی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی پی سی بی حکام کو کرکٹ بورڈ میں کام کرنے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد جلد ان کی پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات کی توقع کی جارہی۔
نجم سیٹھی ملاقات میں شعیب اختر کو باقاعدہ طور پرذمہ داریوں کی پیشکش کریں گے۔ پی سی بی کی جانب سے پالیسی سازی میں معاونت کے لیے شعیب اختر کی خدمات لیے جانے کا امکان ہے۔