نادرا نے ’ب‘ فارم میں اہم ترین تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ’ب‘ فارم کے اجرا کے لیے بچوں کے فنگرز پرنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا پینشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے چہرے کی شناخت کا نیا نظام کب نافذالعمل ہوگا؟

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فیچرز کے تحت 10سال سے زائد عمر کے بچوں کے فنگرز پرنٹ اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے، نئے سیکیورٹی فیچرز کے تحت خصوصی ب فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کا اجرا 15جنوری سے کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 15جنوری سے 10سال سے زائد اور 18سال سے کم عمربچوں کے فنگرز پرنٹ اور تصویریں لی جائیں گی، فنگرز پرنٹ اور تصویریں نادرا سینٹرز پر لی جائیں گی۔

’جعلی شناختی کارڈ، غیرقانونی پاسپورٹ کے حصول اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ہوسکے گی‘

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ملازمت سے برطرف

وزیر  داخلہ محسن نقوی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال روکنا ہے، اس سے بچوں کے جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ کے حصول اور  انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام بھی ہوسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے