یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی۔
مسٹر بیسٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ جن میں یوٹیوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں اپنی گرل فرینڈ تھیا بوائسن کو پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسٹر بیسٹ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لڑکے نے یہ کر دکھایا‘۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ تصاویر میں مسٹر بیسٹ گھٹنوں کے بل بیٹھے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرتے نظر آئے اور ان کی گرل فرینڈ کو خوشی سے پرپوزل قبول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں تھیا بوائسن نے اپنی منگنی کی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی بھی دکھائی۔
View this post on Instagram
منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد مسٹر بیسٹ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ نے گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024ء کو منگنی کی ہے۔