سابق اسرائیلی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے حکومتی اتحادیوں کے خلاف آزادانہ موقف اختیار کرنے والے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کے آغاز پر کئی مہینوں کے اختلافات کے بعد، گیلنٹ کو نومبر میں وزیر اعظم نیتن یاہو نے برطرف کر دیا تھا، لیکن انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ کے منتخب رکن کے طور پر اپنی نشست برقرار رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

گیلنٹ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا جس طرح میدان جنگ میں ہوتا ہے، اسی طرح عوامی خدمت میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ ’کئی لمحات ایسے آتے ہیں کہ انسان کو رک کر جائزہ لینے کے بعد ایک سمت کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ اپنے مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔‘

یوآو گیلنٹ نے اکثر نیتن یاہو اور انتہائی دائیں بازو اور مذہبی جماعتوں کے ان کے اتحادیوں کے ساتھ متعدد مرتبہ صف بندی سے بغاوت کی تھی، جس میں الٹرا آرتھوڈوکس یہودی مردوں کو فوج میں خدمات انجام دینے سے استثنیٰ کا معاملہ بھی شامل تھا-

مزید پڑھیں: نیتن یاہو نےوزیر دفاع کو کیوں برطرف کیا؟

مارچ 2023 میں، وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ میں شامل وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کو اس وقت برطرف کردیا تھا، جب انہوں نے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم کرنے کے ایک انتہائی متنازعہ حکومتی منصوبے کو روکنے پر زور دیا تھا، ان کی برطرفی نے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد نیتن یاہو اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

عالمی عدالت انصاف نے غزہ کے تنازعے میں مبینہ جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حماس کے رہنما سمیت یوآو گیلنٹ اور نیتن یاہو دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جس کیخلاف اسرائیل نے اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘