حالات بتا رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت اپنی عملداری کھو چکی ہے، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کرم ایجنسی میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں اپنی عملداری کھو چکی ہے، حالات آئے روز بگڑتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جنگی ماحول سے وفاق کو نقصان ہوگا، عظمیٰ بخاری

 ہفتہ کے روز لاہور میں اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کُرم ایجنسی میں امن معاہدہ ہو چکا تھا اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ قوتیں کرم ایجنسی میں حالات کو خراب کر رہیں ہیں اور امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں۔

مزید پڑھیں:بلوائیوں کو رعایت ملے گی تو بار بار 9 مئی ہوگا، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات نے خیبر پختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت کی صوبے میں عملداری ختم ہو گئی ہے، افسوس کی بات ہے کہ صوبائی حکومت کی توجہ صوبے پر کم اور اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ ہو چکے ہیں کرم میں حالات سنگین ہیں اور علی امین گنڈا پور کو ایک مرتبہ بھی وہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں بیٹھی ہیں لیکن ان کو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں 12 سال سے حکمرانی کر رہی ہے لیکن یہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کے بجائے گرا ہی ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، عظمیٰ بخاری کی بشریٰ بی بی پر تنقید

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، دہشتگردی اور بیروزگاری جیسے بنیادی مسائل ہیں، پی ٹی آئی نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا حکم، کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور

اسلام آباد: پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز: 37 ملازمین معطل، 10 کو شوکاز نوٹس

وفاقی حکومت چھوڑنے کا ارادہ نہیں، وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن چاہتے ہیں : رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم