اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی دن میں کم از کم 88 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ صیہونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر بھی دھاوا بولا جبکہ اسرائیل ایک اور نومولود کے سردی سے منجمد ہوکر مرنے کا سبب بن گیا اس طرح ایسی بربریت کے حالیہ شکار بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج نے گھر تباہ کرکے 7 بچوں سمیت 11 افراد مار دیے
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک دن میں 88 فلسطینیوں کی جان لے لی جبکہ اس کی جانب سے صرف 3 دنوں میں 100 سے زائد بار بمباری کی گئی ہے جس میں 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
دریں اثنا غزہ میں ایک اور بچہ ہائپوتھرمیا کی وجہ سے مر گیا ہے۔ یہ 8ویں بچے کی ہلاکت ہے جو سردی سے اکڑ کر جان کی بازی ہارچکا ہے کیوں کہ اسرائیل کی جانب سے صحت اور خوراک کی فراہمی پر بھی قدغنیں جاری ہیں جو اس کی فلسطینیوں کی نسل کشی کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔
مسجد اقصیٰ کے دھاوا
دریں اثنا اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بول دیا۔
الاقصیٰ ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ تقریباً 120 اسرائیلی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کے سخت تحفظ کے درمیان مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بول دیا۔
قدس نیوز نیٹ ورک نے ایکس پر کہا کہ آباد کاروں نے اس جگہ پر تلمودی رسمیں ادا کیں جس سے کئی دہائیوں پرانے جمود کے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ معاہدے کے تحت مسجد اقصیٰ کے احاطے میں صرف مسلمانوں کی نماز کی اجازت ہے۔
دنیا سے مایوس دکھائی دیتی بے بس ماں
اسرائیل کی اس نسل کشی کے دوران درجہ حرارت گرنے سے غزہ میں ایک یوسف نامی بچہ ہائپوتھرمیا کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگیا۔ یوسف کی والدہ کا کہنا ہے ’میں نے اسے کھو دیا۔ انہوں نے مجھے اپنے بچے کے ساتھ خوشی محسوس کرنے کے لیے ایک لمحہ بھی نہیں دیا۔
دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کے وسیع کنبے کا حصہ اور ایک بے بس ماں نے کہا کہ ان کا مولود انتہائی سرد موسم کی وجہ سے مر گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ میرے پاس سو گیا اور صبح میں نے اسے منجمد اور مردہ پایا۔
مزید پڑھیے: ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟
خاتون نے کہا کہ کوئی بھی میرے دکھ کو محسوس نہیں کر سکتا اور دنیا میں کوئی بھی ہماری تباہ کن صورتحال کو نہیں سمجھ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوسف ٹھیک اور صحت مند پیدا ہوا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے بچے کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔