ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 کیس درج ہوئے جبکہ 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 371 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ مثبت کیسز کی شرح 0.59 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سےکوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 16 April 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,371
Positive Cases: 20
Positivity %: 0.59%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 15
(shared by NCOC-NIH)— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 16, 2023
ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 345 افراد میں سے 7 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہی۔
راولپنڈی میں 111 افراد میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسز کی شرح 0.90 فیصد رہی۔ اسلام آباد میں 328 میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.61 فیصد رہی۔گلگت میں 200 ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔