وزیراعظم شہباز شریف نے چینی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اور چینی کی اسمگلنگ کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اسمگلنگ کے تدارک کے لیے پیر کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چینی سمیت دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے ملک گیر کارروائی کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
وزیراعظم نے اسمگلنگ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث کرداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔
عوام کو سمگلروں اور ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو سمگلروں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ لوگوں کو ستانے والوں سے حساب لیں گے۔
انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو صوبے میں چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات اور نگرانی کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت تاکہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں سے پکڑی جانے والی چینی عوام کو معیاری قیمت پر فراہم ہو سکے۔
وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مل مالکان سے ملاقات کی بھی ہدایت کی تاکہ مل کر چینی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔
گزشتہ ہفتے بھی وزیراعظم نے اس مسئلہ پر اسلام آباد میں اجلاس منعقد کیا تھا اور اس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث چینی کی قیمت 92 روپے کلو پر واپس آگئی تھی۔
اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خوراک پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
پنجاب کے عوام سے ن لیگ کی حمایت کا انتقام کا لیا گیا، شہباز شریف
قبل ازیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا۔ پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس
پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا، اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا
پنجاب کی عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا pic.twitter.com/sZhgXRCxgZ
— PMLN (@pmln_org) April 16, 2023
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی پر توجہ کے بجائے وزارت اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ گزشتہ حکومت کے 4 سال پنجاب کو ایک نااہل اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے سپرد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں نئے منصوبے تو درکنار ہمارے شروع کیے گئے منصوبوں کو بھی تعطل کا شکار رکھا گیا۔
لاہور میں نئے منصوبے تو درکنا، ہمارے شروع کئےگئےمنصوبوں کو تعطل کاشکار رکھاگیا
گزشتہ حکومت کے4 سال پنجاب کو ایک نا اہل اور کٹھ پتلی وزیراعلی کےسپرد کیاگیا
پنجاب کی ترقی پر توجہ کی بجائے وزارتِ اعلی کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا
رہا.وزیراعظم شہبازشریف pic.twitter.com/py70x9EaJX— PMLN (@pmln_org) April 16, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں زیر تعمیر لاہور برج اور سی بی ڈی انڈر پاس کا بھی دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔














