بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے ’امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ‘ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ڈھاکا میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم کا پاسپورٹ گزشتہ سال جولائی اور اگست میں طلبہ کے حکومت مخالف مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔

ان مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہونے والی اموات کے الزام میں ’امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ‘ نے معزول وزیراعظم کے ساتھ ساتھ 74 دوسرے افراد کے پاسپورٹس بھی منسوخ کیے ہیں۔

اس کےعلاوہ شہریوں کی جبری گمشدگیوں کے الزام میں 20 افراد کے پاسپورٹس بلاک کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:بنگلا دیش نے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے باضابطہ مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے چلنے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ سال 6 اگست کو بنگلہ دیش سے بذریعہ ہیلی کاپٹر بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘