پی آئی اے کا اشتہار: ’گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے‘

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپی یونین کی جانب سے ایئر لائن پرعائد پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد اسلام آباد اور پیرس کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

قومی ایئرلائن نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسلام آباد اور پیرس کے درمیان پروازیں 10 جنوری 2025 سے بحال کی جا رہی ہیں اور ایک تصویر کے ساتھ اعلان کیا کہ ’پیرس ہم آج آ رہے ہیں‘۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں پی آئی اے کا جہاز دکھایا گیا ہے جو ایفل ٹاور کے بالکل سامنے ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ اس اشتہار بنانے والے کو نکال دینا چاہیے کیونکہ اس نے بالکل غلط تصویر کشی کی ہے جیسے جہاز ابھی ایفل ٹاور سے ٹکرا جائے گا۔

پی آئی اے کی اس اشتہاری مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا کہ کون بے وقوف لوگ اس طرح کا شِٹ شو چلا رہے ہیں۔

ایک صارف نے پی آئی اے کے جہاز کی ٹوئن ٹاورز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی آئی اے نے اس ٹرینڈ کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی آئی اے کی جانب سے 1979 میں ایک ایسا اشتہار بنایا گیا تھا جس میں جہاز نیویارک کے ٹوئن ٹاورز سے  ٹکراتا ہوا محسوس ہو رہا تھا جس کے کئی سال بعد امریکی جہاز اصل میں ٹوئن ٹاورز سے ٹکرا گئے تھے۔

حنا خان نے اشتہاری مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے کہ گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے۔

سحرش مان لکھتی ہیں کہ یہ نائن الیون ٹائپ آئیڈیا بے کمال لوگوں کا ہی ہو سکتا ہے۔

زیادہ تر صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ آخر اس اشتہار کا ڈیزائنر کون ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اس اشتہار کی بدولت پی آئی اے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟