عدالتیں حکم دیں تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے: رانا ثنااللہ

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم سے منسوب کردی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سفید بزدار ہے میراخیال ہے ایک دو روز میں چلا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں، پی ٹی آئی کے 10سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑناچاہتے، گورنر نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کے ووٹ لینا کا کہا، ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم شروع ہوگی تو سب کو پتا چل جائےگا کہ ن لیگ کا ووٹرسپورٹرمتحرک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ