وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نوٹس پر انڈس بلائنڈ ڈولفن کے تحفظ کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی اہم کارروائی۔ تونسہ بیراج میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 5 بلائنڈ انڈس ڈولفن بے بیز کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ڈولفن کے شکار میں ملوث شکاریوں کو گرفتار کرکے جال (نیٹس) اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے پر تونسہ بیراج پر ڈولفن کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔ اور محکمہ وائلڈ لائف اور WWF کی ٹیمیں بھی تونسہ بیراج پر تعینات ہیں۔ پانی کی سطح بلند ہونے تک محکمہ وائلڈ لائف کی خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر موجود رہیں گی۔
مزید پڑھیں: انڈس ڈولفن کو مارنے کے جرم میں 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر 13 ہزار سے زائد جانور اور پرندے ریسکیو کیے جا چکے ہیں جبکہ ڈولفن کے غیر قانونی شکار کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تونسہ بیراج پر شکار روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رکھی جائے، کیونکہ بلاٸنڈ انڈس ڈولفن ہمارا قومی ورثہ ہیں۔