بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے میرا شو کاپی کیا، حنا بیات کا الزام

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ان کا ایک شو کاپی کیا تھا جس کی وہ ماضی میں میزبانی کرتی رہی ہیں۔

حنا بیات نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے نجی زندگی کے علاوہ اپنے ڈراموں، انڈسٹری اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان میری نقل کرتے تھے، گلوکار حسن جہانگیر

اداکارہ حنا بیات نے کہا کہ ماضی میں وہ ایک شو کی میزبانی کرتی تھیں اور اس وقت نفسیاتی مسائل پر بات نہیں کی جاتی تھی لیکن ان کے شو میں ان چیزوں پربات ہوتی تھی اور بہت سی کہانیوں پر بات کرنے کا موقع ملتا تھا۔ جس کا نام ’الجھن سلجھن‘ تھا لیکن بعد میں اس کا نام ’جیو حنا کے ساتھ‘ کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا کیونکہ ہم نے صرف زندہ نہیں رہنا بلکہ زندگی کو جینا ہے۔

حنا بیات نے کہا کہ اس شو کا سیٹ بھی انہوں نے خود ڈیزائن کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ شو کے کافی عرصے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان ایک شو کر رہے ہیں اور جب ہم نے وہ شو دیکھا تو سب نے کہا یہ تو ہمارا سیٹ ہے اور یہ کانٹینٹ بھی ہمارا ہے لیکن اس وقت انڈیا والے ہمارا کانٹینٹ اور ہم ان کا نہیں دیکھ رہے تھے اس لیے کسی کو اتنا پتا نہیں چلا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سلمان خان نے اپنی نوکرانی کو میری جاسوسی کے لیے بھیجا‘ سابق اداکارہ سومی علی کا الزام

واضح رہے حنا بیات پاکستان کے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جن میں شہر ذات، متاع جان ہے تو، زندگی گلزار ہے، اڑان، بشر مومن، صنم اور کتنی گرہیں باقی ہیں جیسے ڈرامے شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور میزبان کیا جس میں انہوں نے معاشرے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا اور ان موضوعات پر بات کی جن پر بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اداکاری شروع کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘