پی ایس ایل10: بابراعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان اور جیسن روئے کے لیے بڑے اعزاز کا اعلان

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈراورسب سے قیمتی کھلاڑی کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، اسی طرح انگلینڈ کے جیسن روئے نے بہترین انفرادی بیٹنگ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، ان کے مد مقابل محمد رضوان اور فخر زمان تھے۔

اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈ کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

پی ایس ایل میں موسٹ ویلیوایبل پلیئرز(سب سے قیمتی کھلاڑی) کیٹیگری کا ایوارڈ بھی شاداب خان نے اپنے نام کر لیا ہے جبکہ بہترین انفرادی بیٹنگ کی کیٹیگری کا ایوارڈ انگلینڈ کے جیسن روئے  نے جیت لیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بہترین بلے بازوں میں فینز اور پیپلز چوائس میں کے لیے نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں بابراعظم (3504)، فخر زمان (2525) اور محمد رضوان (2403) شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp