اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر، پی ٹی آئی معاملہ حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے، وزیرقانون

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے، اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خراج تحسین کیوں پیش کیا؟

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رہیں گے، پہلی میٹنگ میں پی ٹی آئی کمیٹی کے 3 ارکان موجود تھے، انہیں کہا گیا کہ آپ کورم پورا کریں اور اپنے مطالبات تحریری طور پر دیں، دوسری میٹنگ میں پی ٹی آئی کے 6 ارکان شریک ہوئے، جن میں علی امین گنڈاپور بھی شامل تھے۔

’مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کیا جائے‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری میٹنگ میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا کہ مطالبات لکھ کردے گی، جو تاحال نہیں دیے گئے، کہا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، اتوار کو وہ ملاقات بھی کروائی گئی، اب مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے عمران خان کو رہا کیا جائے، یہ ساری زندگی کہتے رہے ہیں کہ این آر او نہیں لیں گے، اب اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔

’آئین و قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا‘

انہوں نے کہا کہ جو بندے مقدمات میں ملوث ہیں اور جیلوں میں بند ہیں، اور جن پر انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں اور کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، حکومت ان کو رہا کردے تو آئین و قانون تو اس کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی والے عدالتوں میں جائیں، جہاں انہیں ریلیف ملتا ہے، ملتا رہے، کہیں پہ نہیں بھی ملتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق سے متعلق نیشنل پروگرام شروع کرنے کا اعلان

رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے وزیرقانون نے کہا کہ اعجاز چوہدری کا پروڈکشن جاری ہوا، جو اچھی بات ہے، اس پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے درخواست ہے کہ وہ یہ معاملہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے، اس کا کوئی بہتر حل نکل آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور