کراچی میں پنکھا چوری کرتے ہوئے مبینہ چور عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔
یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا۔ مبینہ چور کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ناظم آباد 4نمبر پر ایک شخص کے عمارت سے گرنے کی اطلاع ملی جو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی چل بسا۔
یہ بھی پڑھیے:گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا، چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پاؤں پھسلنے کے باعث عمارت سے گرگیا اور شدید زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید معلومات لی جا رہی ہیں۔