اب سبزیوں سے کورونا ویکسین کے فوائد ملیں گے

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے ایسے پودے اگانے کی کوشش شروع کر دی ہے جنہیں کھانے سے کورونا ویکسین موڈرنا اور فائزر جیسے فوائد حاصل کیے جا سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے خیال کے ساتھ ہی بہت سے انسانوں کے ذہن میں لمبی سرنج اور ویکسین لگنے کے بعد کی تکلیف سوار ہو جاتی ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

اگر کیلیفورنیا یونیورسٹی ، ریور سائیڈ (یو سی آر) کے محققین خوردنی پودوں کے ذریعے میسنجر آر این اے (ایم آر این اے) ویکسین ٹیکنالوجی کی فراہمی کی کوشش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت جلد ویکسین سے چھٹکارہ حاصل کر لیا جائے گا۔

ماہرین کو امید ہے کہ وہ ایسی سبزیاں اگا سکتے ہیں جن سے ویکسین ٹیکنالوجی فراہم کی جائے جو موڈرنا ، فائزر اور دوسری کورونا ویکسین بنانے میں استعمال کی جا رہی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین کے مقابلے میں پودوں کا استعمال زیادہ آسان ہو گا کیونکہ ویکسین شاٹ کے مقابلے میں پودوں کو زیادہ آسانی سے ہضم کیا جا سکتا ہے۔

پودوں کا نقل و حمل اور ذخیرہ کرنا بھی آسان ہو گا کیونکہ ویکسین کے شاٹس کو بہت ٹھنڈے درجہ حرارت میں رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اگر سائنسدانوں کا تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو ، یہ پودے کم آمدنی والے ممالک کے لیے ایک نعمت ثابت ہوسکتے ہیں ۔ کوویڈ ویکسین کی خوراکوں کے مقابلے میں انہیں ذخیرہ کرنےاور ان کے نقل و حمل میں اخراجات بہت کم آئیں گے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فائزر اور موڈرنا شاٹس میں استعمال ہونے والی ایم آر این اے ٹیکنالوجی طویل عرصے سے موجود ہے لیکن اس سے پہلے ادویات میں اسے شاذو نادر ہی استعمال کیاگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک پودا ایک فرد کو ویکسین دینے کے لیے کافی ایم آر این اے پیدا کرے گا۔ ہم پالک اور سلاد کے پتوں کے ساتھ یہ تجربات کر رہے ہیں اور طویل مدتی منصوبے میں ان پودوں کو لوگوں کو اپنے گھروں میں اگانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟