صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار شہری امتیاز چوہدری نے صدر علوی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

امتیاز چوہدری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ صدر عارف علوی سیاسی جماعت کی ایما پر کام کر رہے ہیں اور اپنے حلف کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ صدر مملکت آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے۔ اس لیے انہیں صدر مملکت کے عہدے کے لیے ان فٹ قرار دے کر آرٹیکل 41 کے تحت عہدے سے ہٹایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp