منگل کے روز سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز کے ’انتقال‘ کی خبر گردش کرتی رہی تاہم ان کے اہل خانہ و مینیجرز کی جانب سے اس اطلاع کی تردید کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز سعیدہ امتیاز کے آفیشل انسٹاگرام پر بظاہر ان کی ٹیم کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ وہ صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور صارفین کی جانب سے یہ افسوس ناک خبر مختلف پیجز پر شیئر کی جاتی رہی جس کے بعد مین اسٹریم میڈیا نےبھی اس خبر کو شائع و نشر کردیا۔
سماء کے مطابق سعیدہ امتیاز کے بھائی نے اداکارہ کے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے اور صحتمند ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداکارہ کا اپنی سابقہ سوشل میڈیا ٹیم سے تنازع چل رہا تھا جس کے باعث امکان ہے کہ ان میں سے کسی نے وہ پوسٹ اپ لوڈ کردی ہو۔
دریں اثنا جیو ڈیجیٹل کا کہنا ہے کہ سعیدہ امتیاز کے مینیجر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے بتایا کہ اس بات کی تحقیقات کی جار ہی ہے کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بالکل خیریت سے ہیں جبکہ وہ اس معاملے پر جلد ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔
یاد رہے کہ 33 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔
اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی۔
انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ صارفین کی جانب سے یہ خبر مختلف پیجز پر شیئر کی جاتی رہیں۔
https://twitter.com/fatimadua555/status/1648256840063492096?s=20
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر 2012 میں بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں انہوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کا کردار نبھایا تھا۔ بعدازاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کو ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا۔
6 فروری 2019 میں سعیدہ امتیاز نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کی تھی، جب انہیں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔
President PPP Central Punjab, Mr. Qamar Zaman Kaira @QamarKairaPPP has appointed the following office bearers of PYO with immediate effect.
Mr. Syed Yawar Abbass
Vice President
PYO Central PunjabMs. Saeeda Imtiaz @SaeedaImtiaz
Deputy Information Secretary II
PYO Central Punjab— PPP Punjab (@LidoFiRewards) February 6, 2019
اداکارہ و سپر ماڈل کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی۔ وہ یو اے ای سمیت امریکا میں بھی مقیم رہیں۔ انہیں رئیلیٹی شو ’تماشا‘ سے بھی بہت شہرت ملی۔