پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کا پلاسٹر ایک دو روز میں اتر جائے گا لیکن چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے اس کا کیریئر داؤ پر نہیں لگا سکتے۔
ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں، اس کا ری ہیب جاری ہے، ایک دو روز میں پلاسٹر اتر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا کیریئر خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، وہ ہمارا اثاثہ ہے، امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ خود صائم ایوب کی انجری کو مانیٹر کررہا ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں یہ فریکچر رواں ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔