’شکر ہے فلم انڈسٹری ڈوب گئی ورنہ یہ سب دیکھنا پڑتا‘

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر پاکستانی فلم ’مسٹر چارلی‘ کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک امیر گھمنڈی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جوامیر باپ کی بیٹی ہے اور سمجھتی ہے کہ دولت سے دنیا کی ہر چیز خرید سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک امیر لڑکی استاد کو بھی انتظار کراتی ہے کہ وہ کلاس روم میں آئے تو پڑھائی شروع کی جائے جس پر تمام طلبا بھڑک اٹھتے ہیں۔

 فلم میں مغرور لڑکی اپنی کلاس فیلو کو صرف اس وجہ سے تھپڑ مارتی ہے کہ وہ سوالات کے جواب دیتی ہے جس پر لڑکی کا بھائی اس کا بدلہ لیتا ہے اور گھمنڈی خاتون کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا ہے۔

یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے فلم انڈسٹری ڈوب گئی ورنہ یہ سب دیکھنا پڑتا۔

ایک صارف نے طنزاً کہا کہ یہ اپنے دور کی ہٹ فلم تھی۔

گل جانم نامی صارف نے لکھا کہ اسی اوور ایکٹنگ نے فلم انڈسٹری برباد کردی اور اب ڈرامہ انڈسٹری بھی برباد ہونے جا رہی ہے۔

ایک صارف نے فلم کے ایک سین سے متعلق بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کلاس روم کا دروازہ سڑک پر ہی ہے۔

عظمیٰ نامی صارف لکھتی ہیں کہ اتنی اچھی انٹرٹینمنٹ کا بیڑا غرق ہوگیا۔ ایسی انٹرٹینمنٹ جاری رہتی تو ہمیں اب ہنسنے کے لیے پی ٹی آئی کی طرف نہ دیکھنا پڑتا۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی انڈسٹری ابھی تک ایسی فلمیں ہی بنا رہی ہے اور پھر کہتے ہیں کہ فلمیں دیکھنے کوئی نہیں آتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp