سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا اور بھکاری نہ ہوں۔
سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنےکے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیے ہیں۔
عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے:نابالغ بھکاری بچوں کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہر کے کسی بھی سگنل پرخواجہ سرا اوردیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلزپر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کوپریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتےہیں، ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔