شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہ شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، اور اب شب برأت 13 فروری کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں رویت ہلال کمیٹی کے لیے دم پخت ، تنقید کے بعد ٹینڈر منسوخ

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے، اور اب یکم شعبان المعظم کل 31 جنوری بروز جمعتہ المبارک کو ہوگی، جبکہ شب برأت 13 فروری کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت منعقد ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں رمضان کے چاند کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp