پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے ایک بار پھر پیسوں کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مجھے ایک لاکھ ڈالر دے، اس شہر (کراچی) کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے، 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کے لیے مانگ رہی ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہوں۔
کراچی میں سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔ رمضان چھیپا نے بتایا کہ خاتون کل رات ٹیپو سلطان تھانے کی معرفت ہمارے پاس آئیں، یہ در بدر ہو رہی تھیں، ہم سے نہیں دیکھا گیا، اس لیے ہم نے انہیں چھیپا ویلفیئر کے ہیڈ آفس میں رکھا۔
مزید پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا
رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ اونیجا کا ذہنی توازن تھوڑا ٹھیک نہیں، یہ صرف ایک ہی مطالبہ کررہی ہے کہ اسے اس کے شوہر سے ملوائیں۔ احمد کی فیملی سے گزارش ہے کہ وہ فوری چھیپا ہیڈ کوارٹر آئیں اور اونیجا سے ملیں۔ ہر پاکستانی کی یہ خواہش ہے کہ اونیجا کا معاملہ حل ہونا چاہیے۔
امریکی خاتون نے رمضان چھیپا سے میکڈونلڈ کی فرمائش کر دی pic.twitter.com/dVTupDuKGX
— WE News (@WENewsPk) January 31, 2025
رمضان چھیپا نے کہا کہ میں اس خاتون کو کراچی بلانے والے لڑکے اور اس کے خاندان سے کہتا ہوں سامنے آئیں۔ امریکی خاتون اور پاکستانی لڑکے کے درمیان معاملہ ہم حل کروا دیں گے۔انیجا، رمضان چھیپا کو دوران پریس کانفرنس خاموش کراتی رہیں، انہوں نے رمضان چھیپا سے کہا کہ تم چپ ہو جاؤ، یہ شخص بہت باتیں کرتا ہے۔
’اب مجھے میکڈونلڈز لے چلو‘
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے پریس کانفرنس کے بعد رمضان چھیپا سے میکڈونلڈز کے کھانے کی فرمائش کی، جس پر انہیں میکڈونلڈ ریسٹورنٹ لے جایا گیا جہاں امریکی خاتون نے اپنی پسند کا کھانا آرڈر کیا اور خوب مزے لے کر کھایا۔