8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا، پرامن احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا بلکہ پر امن مگر گرینڈ احتجاج ہوگا۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشنز کو ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہوگا جس میں پورے صوبے سے ورکرز شریک ہوں گے، باقی صوبوں کے لوگ اپنے اپنے شہروں میں نکل کر احتجاج کریں گے، احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جنید اکبر صوبائی صدر ہیں، میں ان سے بصد احترام اتفاق نہیں کرسکتا کہ پی ٹی آئی میں نرم گوشہ رکھنے والے لوگ تھے اور اب سخت گیر موقف رکھنے والےلوگ سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت سے مذاکرات ختم، مگر پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوسکتی ہے، شیخ وقاص اکرم

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو جتنی مار پڑی ہے وہ سب کے سب سخت گیر ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کوئی بھی ورکر نرم گوشہ نہیں رکھتا، سارے مجاہد ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے چیف جسٹس اور صدر مملکت کو لکھے گئے خط پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ججز نے جو خط لکھا ہے وہ بالکل جائز ہے، چیف جسٹس کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے ورنہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی