سپریم کورٹ آف پاکستان نے میڈیا میں گردش کرتی ان خبروں کی تردید کی ہے جس کے مطابق عدالتِ عظمٰی کا 10 سال سے آڈٹ نہیں کیا گیا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس سلسلہ میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کا آڈٹ مالی سال 2020-21 تک مکمل کیا جاچکا ہے جب کہ مالی سال 2021-22 کا آڈٹ ابھی جاری ہے جس کی تصدیق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے کی جا سکتی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ریکارڈ کی درستگی کے لیے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے غلط معلومات رکھی گئی ہیں۔
’ٹھوس الفاظ میں واضح کیا جاتا ہے کہ ایسی رپورٹس حقائق کے منافی، غلط، گمراہ کن اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے رکھی گئی غلط معلومات پر مبنی ہیں۔‘














