میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملائیشیا نے معاہدے کا حتمی ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا ہے جبکہ ڈرافٹ میں پاکستان کی طرف سے مجوزہ ترامیم کو شامل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش مسترد کردی تھی، زلفی بُخاری
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران حتمی معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید ہیں۔
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے اس معاہدے سے پاکستانی قیدیوں کی باقی ماندہ سزائیں پاکستان میں کاٹنے کی راہ ہموار ہوگی۔