ہندوتوا کے ماننے والے کبھی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اس کے محافظ ہیں، ہندوتوا کے ماننے والے کبھی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کریں گے، غیرت مند قوم اور فوج کا کام ہے کہ وہ آگے بڑھ کر بزور شمشیر اپنی آزادی حاصل کریں۔

‎اتوار کو ‎مظفرآباد کے آزادی چوک میں کشمیر یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینیئر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کے ساتھ ہیں کسی سیاستدان کے ساتھ نہیں، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور ہم اس شہ رگ کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہاد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ مت کہو کہ ہم پر دہشتگردی کا لیبل لگا دیا جائے گا، آزادی کے حصول کے لیے بزور شمشیر جدوجہد ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے کی بات کی جا رہی ہے، کشمیریوں کی آزادی کے لیے متحدہ جدوجہد جاری رکھنا ہو گی ،  ذمہ دار قوم ہیں کسی سے تصادم نہیں چاہتے، لیکن یاد رکھیں  ہندوتوا کے ماننے والے کبھی مذاکرات سے مسئلہ  کشمیرحل نہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ایک لاکھ کشمیری بچوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

‎حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس برھان وانی آزادی چوک سے آزادی کی تحریک کو نیا رخ دے رہے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا وقت ختم ہو گیا ہے اور کشمیری قوم کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان  نے کہاکہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں اور ہم امن چاہتے ہیں لیکن ہم ایک غیرت مند قوم بھی ہیں۔  غیرت مند قوم اور غیرت مند فوج کا کام ہے کہ وہ آگے بڑھ کر بزور شمشیر اپنی آزادی حاصل کریں۔

خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان کی سیاسی قیادت سے کہاکہ پاکستان میں تنخواہیں بڑھانے کے لیے تم ایک ہو سکتے ہو تو کشمیر کی آزادی کے لیے کیوں ایک نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنا کام کر دیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے فراڈ الیکشن میں بی جے پی کو کشمیر سے مسترد کردیا ہے،  اب ہمارا کام ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ہم کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے اور بیس کیمپ کی بحالی کے لیے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر  امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد، سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی، حریت قیادت اور سیاسی رہنماؤں   اور اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ