وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بیلا روس کے مابین مستحکم تعلقات کے تسلسل میں وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تضارتی معاہدے متوقع ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے نومبر میں دورہ پاکستان کے دوران بیلاروس کے دورے کی دعوت دی تھی، اسی دورے کے دوران 2025-27 کی مدت کے لیے روڈ میپ معاہدہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بیلا روس کا دوطرفہ اقتصادی تعاون کے لیے درکار قانونی فریم ورک بہتر بنانے پر اتفاق

سفارتی ذرائع  کے مطابق بیلاروسی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 15 اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے، اس پس منظر میں وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس پاکستان کے تعلقات مستحکم ہونے کا تسلسل ہے۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق پاکستان اور بیلاروس نے ایک دوسرے کے ساتھ تکنیکی مہارت کا اشتراک کرتے ہوئے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور روشنی کے حل کی صنعتوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بیلا روس کا کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بیلاروس سے پاکستان کی درآمدات 42.65 ملین ڈالر مالیت کی رہی ہیں جس میں بنیادی طور پر ٹریکٹرز، مصنوعی فلیمینٹ یارن اور ربڑ کے ٹائر  شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت