ڈیئر انڈیا! کیا آپ کے میچ میں بھی لائٹس پاکستان نے ہی بند کی تھیں؟

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا، جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا اور اس کو اس پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر رچن روندرا کی پاکستان کے خلاف میچ میں ہیڈ انجری کی وجہ قذافی اسٹیڈیم کی ’خراب لائٹس‘ کو قرار دے رہے تھے لیکن انڈیا کی ریاست اڑیسہ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران فلڈ لائٹس 3 مرتبہ بند ہوئیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے انڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ لاہور میں پاکستان نیوزی لینڈ والے میچ میں جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو ماتھے پر گیند لگی تو انڈین میڈیا نے کہا کہ گراؤنڈ میں لگی فلڈ لائٹس غیر معیاری تھیں۔ اور آج ان کے اپنے گراؤنڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران لائٹس کی حالت دیکھیں ذرا۔

 سلیم خالق نے طنزاً لکھا کہ ڈیئر انڈیا! کیا آج آپ کے میچ میں بھی لائٹس پاکستان نے ہی بند کی تھیں ؟

ایک صارف نے لکھا کہ انڈیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ یہ وہ احمق تھے جو بغیر کسی وجہ کے قذافی سٹیڈیم کی جدید ترین لائٹوں پر تنقید کر رہے تھے۔

کرکٹ کے ایک پیج نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی کسی الیکٹریشن کو جانتا ہے؟

ایک ایکس صارف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پرانی فلڈ لائٹس بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو عطیہ کر سکتا ہے۔



ایک صارف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا کہ براہ کرم بی سی سی آئی کو کچھ رقم عطیہ کریں کیونکہ وہ نئی فلڈ لائٹس نہیں خرید سکتے یا پھر انہیں کچھ چینی فلڈ لائٹس بھیجیں جیسے ہم قذافی اسٹیڈیم میں استعمال کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ  بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں اُس وقت فلڈلائٹس بند ہوگئیں جب بھارت 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا تھا۔ 7 ویں اوور کے آغاز سے قبل ہی ایک پول کی متعدد لائٹس بند ہوئیں اور پھر پہلی گیند کے بعد پول کی ساری لائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔

لائٹس بند ہونے کے بعد کئی منٹ تک کھلاڑی فیلڈ میں انتظار کرتے رہے اور لائٹس ٹھیک نہ ہونے پر ڈریسنگ روم چلے گئے۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک میچ رکا رہا اور فلڈلائٹس آن ہونے پر کھلاڑی فیلڈ میں واپس آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین میں مشینوں کی حکمرانی؟ روبوٹکس انقلاب نے نئی بحث چھیڑ دی

54 سالہ اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک، شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

‘بغیر ٹیلی پرامپٹر ایک لفظ نہیں بول سکتے’، امریکی سفیر کا بھارتی وزیراعظم پر طنز

امریکا کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، ٹرمپ کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ سے اتحاد تک، کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا